ح* شہید سردار امام بخش بلوچ کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما پی پی پی سندھ کونسل کے رکن کراچی کے معروف سماجی رہنما بلوچ قبیلے کی بزرگ شخصیت مرحوم شہید سردار امام بخش بلوچ کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی، برسی کی تقریب غریب آباد بلوچ ہوٹل کراچی میں سردار امام بخش بلوچ کی رہائش گاہ پر مرحوم کے بیٹے سردار عبدالصمد بلوچ کی جانب سے منعقد کی گئی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم شہید سردار امام بخش بلوچ کی پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے بے شمار خدمات تھیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم نے مرتے دم تک پارٹی اور کارکنان کے شان بشانہ رہے اور اپنے علاقے کے عوام کی بے شمار خدمت کی، مرحوم کو ان کی ساتویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، برسی کی تقریب میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی سندھ وقار مہدی، پی پی کے مرکزی رہنما راشد ربانی، عاجز ڈامرہ، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت، عبدالغفار بلوچ، عبدالحکیم کلمتی بلوچ، سردار عبدالمجید بلوچ، شہزاد مجید بلوچ، محراب خان برفت، ناصر عثمان بلوچ، شہزاد حسین بخش کھوسہ ، ڈپٹی انفارمیشن آصف خان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری پی ایس ایف سندھ کے جنرل سیکریٹری لالا مراد انفارمیشن سیکرٹری شہریار بھگت ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر جناب ظفر احمدصدیقی جنرل سکڑیری دل محمد انفارمیشن سیکرٹری شہزاد مجید ڈسٹرکٹ ساوتھ کے صدر خلیل ہوت ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری لالا رحم ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زکوٰة عشر کے چیئرمین صعمد گبول ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سابق صدر سہیل عابدی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سابق نائب صدر سید ارشاد علی پی وائی او کے انفارمیشن سیکرٹری فرید میمن پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر فصیل شیخ پی ایس 106 (127) کے صدر محمد اشرف جنرل سکڑیری علی بخش شوکھیانی اور انفارمیشن سیکریڑی جمیل احمد کے عہدیدار اور کارکنان کی بھر پور تعداد نے شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔