ایرا ن پالیسی کے بارے میں قریبی مشیروں سے کوئی اختلاف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 19 مئی 2019 10:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ایران پالیسی کے بارے میں اپنے مشیروں سے کوئی اختلاف نہیں۔انھوں نے خاص طور پر اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا حوالہ دیا ہے جو بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق انھیں ایران کے خلاف جنگ میں جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے ان مشیروں کے حوالے سے امریکی میڈیا کی خبری رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔امریکی صدر نے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن سمیت اپنے قریبی مشیروں سے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف جنگ نہیں چاہتے ہیں۔انھوں نے واشنگٹن میں ایک کنونشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوز میڈیا نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ میں اپنے لوگوں سے نالاں ہوں۔میں اپنے لوگوں سے ہرگز بھی ناراض نہیں ہوں۔میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں۔مائیک پومپیو ، جان بولٹن اچھا کام کررہے ہیں۔