Live Updates

یونس خان اور پی سی بی کے درمیان انڈر 19کوچ کا معاہدہ کیوں نہ ہوسکا؟حیران کن انکشاف

سابق کپتان نے بور ڈ سے15لاکھ روپے ماہانہ مانگے ،پی سی بی نے 11لاکھ دینے کی حامی بھری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار مئی 12:59

یونس خان اور پی سی بی کے درمیان انڈر 19کوچ کا معاہدہ کیوں نہ ہوسکا؟حیران ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2019ء) 4 لاکھ روپے نے بچوں کو ”عظیم کوچ“ سے محروم کر دیا۔بھارت میں راہول ڈریوڈ جونیئر ٹیم کی کوچنگ میں خاصے کامیاب ثابت ہوئے تو پاکستان بھی اس تجربے کو دہرانے کا سوچنے لگا، اس ضمن میں یونس خان کو کوچ بنانے کا ارادہ کیاگیا مگر گذشتہ دنوں اطلاعات سامنے آئیں کہ سابق کپتان سے بورڈ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ صرف چار لاکھ روپے کی وجہ سے ڈیڈلاک آیا، پی سی بی یونس خان کو11 لاکھ روپے ماہانہ دینا چاہتا تھا مگر سابق کپتان 15 لاکھ سے کم پر آمادہ نہ ہوئے، ان کے بعض”دوستوں “ نے بھی انھیں ڈٹے رہنے کا کہا، البتہ بورڈ دباﺅمیں نہ آیا یوں مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو گیا، اب حکام کسی اور بڑے سابق کرکٹر کو انڈر19کوچ بنانے کیلئے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یونس نے کوچنگ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری بھی سنبھالنے کا کہا تھا، ان کی ٹیم میں سابق کرکٹرز ارشد خان اور عبدالرزاق کی شمولیت کی بھی اطلاعات زیرگردش تھیں۔میڈیا نے یونس خان سے رابطہ کیا تو انھوں نے کسی قسم کے تبصرے سے انکار کر دیا، ان کے مطابق اس حوالے سے پی سی بی ہی کچھ بتا سکتا ہے، بورڈ کے ترجمان نے بھی رابطے پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا سے بات چیت میں کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے یونس خان سے معاملات طے نہ ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات