راولپنڈی ،اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھریلو ملازم گھر کا صفایا کر گیا

اتوار 19 مئی 2019 16:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں گھریلو ملازم گھر کا صفایا کر گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعید عباس 8لاکھ روپے مالیت کا سامان لے گیا،چوری ہونے والے سامان میں پرائز بانڈ، قیمتی گھڑیاں، جیولری، اور کپڑے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ربیعہ احسن نامی خاتون نے واقعہ کی رپورٹ درج کرادی تاہم تھانہ صدر بیرونی بیرونی پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے گریز اں ہے ۔