عوام کو خوشگوار و صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ملک جاوید نسیم

اتوار 19 مئی 2019 17:05

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) علاقہ کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کو مقدم رکھتے ہوئے عوام کو خوشگوار و صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صورت حال کی بہتری کے حوالہ سے عملہ پی ایچ اے فرائض کی بروقت بجا آوری کو مقدم رکھے، غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا ملک جاوید نسیم نے پی ایچ اے کے زیر انتظام سرگودھا میںمین چوک اقبال کالونی میں گرین بیلٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر میاں طاہر جمیل، امیر افضل اعوان، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، مرزا اسلام بیگ کے علاوہ پی ایچ اے کے افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودھا ملک جاوید نسیم نے کہا کہ ہم تفریحی مقامات اور پارکس کے ساتھ ساتھ سرگوددھا شہر و گردونواح میںسڑکوں، گلیوں میں نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی کے نظریہ سے یہاں گرین بیلٹس بنا رہے ہیں ، پی ایچ اے عوامی مفادات، صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہیں اس لئے پودوں کی بروقت و بہتر افزائش و نشونما کو یقینی بنایا جارہا ہے ، اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر میاں طاہر جمیل نے ڈی جی پی ایچ اے ملک جاوید نسیم کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ سرگودھا میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، احاطہ کچہری، نیو سیٹلائٹ ٹائون، ایف جی سکول ، میلہ منڈی، پی ٹی سی ایل آفس، اور کلب روڈ سمیت دیگر مقامات پر 70لاکھ روپے کی لاگت سے گرین بیلٹس مکمل کی گئیں تاکہ ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے حقیقی پیش رفت ممکن بنائی جائے اور یہ سلسلہ حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :