خبردار جہاز اڑایا،میری بیٹی شاپنگ کر رہی ہے،والد ہ نے پروازسے روک دیا

بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کر رہی ہے اس لئے طیارہ ابھی اڑان نہیں بھر سکتا،ماں کی التجاء

اتوار 19 مئی 2019 19:15

خبردار جہاز اڑایا،میری بیٹی شاپنگ کر رہی ہے،والد ہ نے پروازسے روک دیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) چین جانے والی ایک پرواز پر سوار ماں اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا باعث بن گئیں جب انھوں نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا ہے کہ ان کی بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کر رہی ہے اس لئے طیارہ ابھی اڑان نہیں بھر سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ’’سپرنگ ائر لائنز‘‘ کی اسی پرواز سے سفر کرنے والی ایک مسافر خاتون نے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔

سپرنگ ائرویز کے ترجمان نے برطانوی اخبار بتایا کہ مسافر ماں نے جہاز سے باہر دھرنا دے دیا اور اس طرح جہاز کے عملے کے سربراہ کو جہاز کا دروازہ بند کرنے سے روکے رکھا۔

(جاری ہے)

خاتون کا دعوی تھا کہ ان کی بیٹی خریداری کر رہی ہے۔ اس لئے اس نے پولیس سے درخواست کی اس کا انتظار کیا جائے کیونکہ پولیس خرید کردہ چیزوں کی تلاشی میں مصروف تھی۔

تاہم زمینی عملے اور پولیس کی مداخلت سے دونوں خواتین کو جہاز سے اتار دیا گیا جس کے بعد جہاز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوا۔ فضائی کمپنی نے تاخیر کا باعث بننے والے مسافروں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر مہذب فعل قرار دیا ہے۔