رینجرز کی کارروائیاں، ڈکیتی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

اتوار 19 مئی 2019 21:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بریگیڈ اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں فرحان جاوید عرف بہرام، اظہر عباس، محمد عادل، محمد طارق، محمد آصف اور فیصل قریشی شامل ہیں جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

(جاری ہے)

آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز (سندھ) نے ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے تلہار میں سلطانی برانچ RD-72 سیRD-100 کے ایریا میں پانی چوری کے لئے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9 کلو میٹر نہری علاقے کی23 مقامات سے پانی کے غیر قانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ پانی چوری میں ملوث27 افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔ علاقے کے کاشت کاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔