پانچواں عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو گا

پیر 20 مئی 2019 12:50

پانچواں عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پانچواں عبدالرزاق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ پرسوں بدھ سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ 25 مئی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال رمضان المبارک میں منعقد ہوتا ہے۔