زوئی سلڈانا فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

پیر 20 مئی 2019 13:24

زوئی سلڈانا فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکارہ زوئی سلڈانا فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ زوئی سلڈانا رومانوی فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی ہدایتکاری اداکارہ کے شوہر مارکو پیر یگو سلڈانا کریںگے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پیار کو پانے کی جدوجہد کرتے ہیں جو امریکہ کی جنوبی سرحد کی تقسیم کے وقت الگ ہوگیا تھا جبکہ فلم کی کاسٹ جولی ہارن، روبرٹ کریوس، پیر یگو سلڈانا اور الیکسنڈرامیلچن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :