Live Updates

بلاول کا افطار ڈنر ، موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی،

لوٹ مار کے تحفظ کا عہد کیا گیا ، فردوس عاشق اعوان

پیر 20 مئی 2019 15:01

بلاول کا افطار ڈنر ، موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جس میں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیرکو فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے،غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں،گزشتہ روز افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات