وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد کی ملاقات

پاکستان کے مختلف علاقوں میں 1500 سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی پیشکش

پیر 20 مئی 2019 18:17

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) چین نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 1500 سکولوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان میں چینی نائب سفیر نے پاکستان کے 15 سو سکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار کے مطابق قائم کرنے میں مدد کرے۔ چینی وفد نے کہا کہ چین پاکستان کی میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرے گا۔ چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کیلیے چین بھیجنے پر زور دیا۔