سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ژالہ باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی بڑھنے کے باعث علاقے میں سیاحوں کا رش لگ گیا

پیر 20 مئی 2019 18:22

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ژالہ باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،سردی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) سعودی عرب کی جنوبی گورنری النماص میں آل قحطان کے علاقے میں گذشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث نہ صرف علاقے میں موسم میں ٹھنڈا ہو گیا بلکہ ژالہ باری سے النماص کے پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ کر قدرتی حسن کو دوبالا کردیا۔

(جاری ہے)

سیاح اور قدرتی مناظر کے دلدادہ شہریوں کو یہ موسمی تبدیلی کیمروں میں محفوظ کرنے کا ایک نیا موقع فراہم مل گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بارش کے باعث النماص گورنری اور اس کے مضافات میں موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ زائرین اور سیاح گھروں سے نکل کھڑے ہوئے اور لوگوں نے تازہ بارش اور ڑالہ باری کے بعد کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ سردی بڑھنے کے باعث علاقے میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔