ریسٹورنٹس اور تندوروں میں سی این جی سلینڈر استعمال کر نے والوں کیخلاف کریک ڈان

پیر 20 مئی 2019 20:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کاروائی کر تے ہوئے ریسٹورنٹس اور تندوروں میں سی این جی سلینڈر استعمال کر نے پر منیجرزومالکان کو گرفتار کر تے ہوئے سلینڈ روں کو ضبط کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سلینڈر کے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں میں استعمال پر پابند ی عائد کی ہوئی ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے رات کو نمکمنڈی کے علاقے میں مختلف ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں کا دورہ کیا۔ انھوں نی3 ریسٹورنٹس میں سی این جی سلینڈروں کے استعمال پر منیجرز کو گرفتار کر تے ہوئے سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹان فور شہباز خٹک نے محکمہ حقوق صارفین تحفظ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد امان کے ہمراہ کوہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں اور تندوروں کا معائنہ کر تے ہوئے سی این جی سلینڈر استعمال کر نے پر مالکان کو گرفتار کر تے ہوئے 5 سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹان ون نجید اللہ خان نے گل بہار سے 4 جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر خان نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سی5 دکانداروں کو سی این جی سلینڈر کے استعمال پر گرفتار کر تے ہوئے سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمدعلی اصغر نے تمام سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فلنگ سٹیشن میں کھلے سی این جی سلینڈر میں سی این جی نہ بھریں جبکہ انھوں نے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں سے فورا سی این جی سلینڈر ہٹا دیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :