وزیر ریلوے کا راولپنڈی سٹیشن پر انورایکس سولر انرجی کمپنی کی جانب سے بطور تحفہ ایل ای ڈیز کی فراہمی کا خیرمقدم

پرائیویٹ کمپنیوں اور کاروباری اداروں کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے دلچسپی لینا خوش آئند قدم ہے،شیخ رشید

پیر 20 مئی 2019 20:34

وزیر ریلوے کا راولپنڈی سٹیشن پر انورایکس سولر انرجی کمپنی کی جانب سے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ کی کاوشوں سے راولپنڈی سٹیشن پر انورایکس سولر انرجی کمپنی کی جانب سے بطور تحفہ ایل ای ڈیز کی فراہمی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں اور کاروباری اداروں کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے دلچسپی لینا خوش آئند قدم ہے ۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا جہاں پر ڈویژنل سپریٹنڈنٹ سید منور شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انورایکس سولر انرجی کمپنی نے راولپنڈی ،چکلالہ اور دیگر ریلوے سٹیشنز کے لئے بڑی ایل ای ڈی سیکرینز(ٹیلی ویژن) فراہم کیے ہیں جس کا مقصد ریلوے سٹیشن پر انتظار میں بیٹھے ہوئے مسافروں اور مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کے لئے آنے والے افراد کو حالات حاضرہ سے باخبر رکھنا اور انھیں انٹریٹنمنٹ کی معیاری سہولت فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے انورایکس سولر انرجی کمپنی کی جانب سے پاکستان ریلویز کے سٹیشنز کے لئے تحفے میں ایل ای ڈیز دینے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ ملکر ریلوے سٹیشنز پر بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنی ہے ،پرائیویٹ سیکٹر کی دلچسپی قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :