آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمرانوںکے گلے کی ہڈی بن چکی ہیں،میر نظام الدین لہڑی

پیر 20 مئی 2019 22:40

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علما ء اسلام نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری میر نظام الدین لہڑی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط حکمرانوںکے گلے کی ہڈی بن چکی ہیں عوام دشمن پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا طوفان آچکاہے جس نے غریب لوگوں کی کمر توڑ کررکھی ہے آئی ایم ایف کے قرضے سے حکمران طبقہ عیاشی کررہاہے جبکہ عوام دووقت کی روٹی کیلئے بھی محتاج بنتے جارہے ہیں انہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں اورآئی ایم ایف سے نجات کاوقت آگیا ہے کیونکہ اربوںڈالر باہر سے آنے کے باوجود کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں آئی بلکہ ہر چیز مہنگی ہورہی ہے روپے کی مسلسل بے قدری نے ملکی معیشت کو تباہ کررکھ دیا ہے ڈالر کی قدر میں اضافے سے اربوں ڈالر قرضے میں مزید اضافہ ہورہاہے ملک کو عملاً آئی ایم ایف کا غلام بناجارہاہے۔