ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے سستا رمضان بازار پبلک پارک مری روڈ کو مکمل طور پر بحال کر دیا

پیر 20 مئی 2019 23:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ضلع انتظامیہ راولپنڈی نے وقت ضائع کئے بغیر متعلقہ محکموں کے تعاون سے سستا رمضان بازار پبلک پارک مری روڈ راولپنڈی کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، گذشتہ روز طوفانی بارش کی وجہ سے سستا رمضان بازار کے ٹینٹ بجلی کی تاروں پر گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہو چکاتھا۔ڈی سی راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ الیکٹرک کرین کی مدد سے بجلی کی تاروں پر گرے ہوئے ٹینٹس کو فوری طور پر ہٹاکر سستا رمضان بازار کو مکمل طور پربحال کیا جائے۔ڈی سی راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھا وا نے سستا رمضان بازار کوفوری طور پر بحال کرنے والی ٹیموں کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا ۔