ایران کا امریکا کے خلاف کارروائی کی تیاری کا کوئی اشارہ نہیں ملا، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 21 مئی 2019 10:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں امریکی مفادات کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس پول کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کچھ ہوا ہے یا ہوگا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدے کے لئے ہاتھ بڑھائے گا تو وہ ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا ایران کے درمیان حالیہ دنوں میںکشیدگی عروج پر ہے۔