احسن خان نے بشری عامر لیاقت کو بہترین میزبان قرار دے دیا

منگل 21 مئی 2019 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستانی اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ بشری عامر لیاقت ایک بہترین میزبان ہونے کے ساتھ کسی بھی موضوع پر بات کرنے کا عبور رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار احسن خان جو ان دنوں ایک ٹی وی پر بشری عامر لیاقت کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ان کا اس متعلق کہنا تھا اس پروگرام کو سراہے جانے کا سارا سہرابشری عامر لیاقت کو جاتا ہے کیونکہ وہ ایک اچھی میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی موضوع کے مواد کو بہتر طریقے سے شائقین تک پہنچا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے انہیں ایک بہترین انسان بھی پایا ہے اور یہی بات ہے کہ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :