عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو کراچی میں طلب،

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان صدارت کریں گے، ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے

منگل 21 مئی 2019 15:01

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے جبکہ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان عید کے چاند کا اعلان کریں گے۔

ضلع اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہو گا۔ اس حوالہ سے وزارت مذہبی امور میں خصوصی سیل بھی قائم کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے عیدالفطر کے چاند کے حوالہ سے اطلاع دی جا سکے گی۔