تجارتی جنگ سے امریکہ مظبوط ہوا ہے،

آئندہ برس انتخابات میں ووٹروں کو احساس دلائیں گے کہ ٹریڈ وار سے امریکی معیشت مستحکم ہوئی،یہ جنگ امریکہ کے مفاد میں لڑی گئی ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 21 مئی 2019 16:18

تجارتی جنگ سے امریکہ مظبوط ہوا ہے،
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے تجارتی جنگ سے امریکہ مظبوط ہوا ہے اور وہ آئندہ برس انتخابات میں ووٹروں کو احساس دلائیں گے کہ ٹریڈ وار سے امریکی معیشت مستحکم ہوئی، ریاست پینسلوانیا میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارتی جنگ امریکہ کے مفاد میں لڑی گئی جس سے ملکی صنعت ترقی کرے گی اور روز گار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب امریکی تاریخ میں لوگوں کو زیادہ تعداد میں روز گار ملے ، معیشت میں بہتری آئے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم آئندہ انتخابات میں شکست کھائیں، چین کے ساتھ تجارتی تنازعہ اور دونوں ممالک کی طرف سے ایک دوسرے کی تجارتی اشیاء پر ٹیرف کے نفاذکے باعث عالمی سطح پر معاشی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا .صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس سٹیل اور ایلومینیم پر بھی ٹیرف عائد کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی اور امریکی فیکٹریوں میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوئے۔

پینسلوانیا کی سٹیل انڈسٹری اور دیگر صنعتی اداروں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باوجود امریکی کمپنیوں اور صارفین کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ۔mar/ads/