گوجرانوالہ۔جعلی سی ڈی آر دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائي عمل میں لائي جائے گی،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن

منگل 21 مئی 2019 17:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ حا فظ آباد کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر دیتے وقت 5 ترقیاتی منصوبوں کے لئے جعلی سی ڈی آر جمع کروانے والے دو ٹھیکیداروں کے خلا فوری طورپر مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہو ئے مذکورہ ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرد یا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلہ میں پہلے سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد میں سستی برتنے پر ایکشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر اظہار بر ہمی کرتے ہو ئے ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ کو ان کی جواب طلبی کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی سی ڈی آر دینے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں اور دیدہ دانستہ ایسا کرنے والوں کے خلاف بلا رو رعائت قانونی کارروائي عمل میں لائي جائے گی، جبکہ اس سلسلہ میں عمل درآمد کرنے میں تساہل برتنے والے افسران کی بھی کڑی جواب طلبی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :