چنیوٹ، حاجی شوکت علی گولڑوی کی زیر صدارت جمعیت علما پاکستان کا تعزیتی اجلاس

منگل 21 مئی 2019 17:37

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) جمعیت علما پاکستان کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی شوکت علی گولڑوی منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما محمد حبیب قادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اور ان کے دوست کی المنارک وفات پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اجلاس میں جے یو پی ، جماعت اہل سنت، جانثاران تاجدار ختم نبوت، انجمن طلبا اسلام کے کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔