سعودی عرب : برقی سگریٹوں اورسوفٹ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عائد

مصنوعات پر 100 فی صد محصول عائد کیا جائے گا،محکمہ زکوة و ٹیکس

منگل 21 مئی 2019 20:18

سعودی عرب : برقی سگریٹوں اورسوفٹ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عائد
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) سعودی عرب نے برقی سگریٹوں اور مشروبات پر ایک خصوصی ٹیکس عاید کردیا ہے۔یہ 2017 میں متعارف کردہ ایسے ہی ٹیکسوں کے مشابہ ہے ۔سعودی عرب کے محکمہ زکو اور ٹیکس ( جنرل اتھارٹی برائے زکو اور ٹیکس ) نے کہا ہے کہ برقی سگریٹوں اور ان میں استعمال ہونے والی مصنوعات پر 100 فی صد محصول عاید کیا جائے گا اور چینی زدہ مشروبات پر 50 فی صد محصول عاید کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے پہلے ہی سگریٹوں اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فی صد ٹیکس عاید کررکھا ہے۔اسی طرح قوت بخش مشروبات پر 100 فی صد اور سوفٹ ڈرنکس پر 50 فی صد ٹیکس عاید ہے۔محکمہ زکو اور ٹیکس نے 15 مئی کو یہ ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد یہ نافذالعمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیکس منتخبہ محصولات کے زمرے میں آتے ہیں جو صحتِ عامہ کے لیے خطرنات مصنوعات پر عاید کیے جاتے ہیں۔

سعودی عرب دنیا میں تیل پیدا کرنیو الا سب سے بڑا ملک ہے،اس نے جنوری 2018 میں اپنے غیر تیل آمدن ذرائع میں بہتری کے لیے پانچ فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) متعارف کرایا تھا۔اس کا مقصد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر ہونے والے بجٹ خسارے پر قابو پانا تھا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ سعودی عرب میں وی اے ٹی متعارف کرانے کا تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن سعودی حکومت کو اس کینرخ بڑھانے پر غور کرنا چاہیے کیونکہ پانچ فی صد شرح عالمی معیار سے کم ہے۔