غیر قانونی پٹرول پمپس و احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون‘جرمانے عائد

منگل 21 مئی 2019 22:51

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سبزہ زار، کھارک نالہ اور کراچی والی پلی میں کارروائیوں کے دوران تین منی پٹرول پمپس سیل کر کے مشینوں کو ضبط کر لیا گیا‘ترجمان کے مطابق مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیاہے‘کارروائی اے سی رائے ونڈ عدنان بدر نے کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایات پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے جناح ہسپتال کے نزدیک قائم ہوٹل میں کھانا کھانے والے افراد کو جرمانے عائد کر دیئے۔