دنیا کی قیادت کو جموں کشمیر کے سیاسی مستقبل کو طے کرنے کے سلسلے میں مزدید دیر نہیں کرنی چاہئی
ظفر اکبر بٹ
منگل 21 مئی 2019 23:35
(جاری ہے)
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی ایشائ پر جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں اور اگر خدا نخواستہ ان دو ممالک کے درمیان باقائدہ جنگ چھڑ گئی تو برصغیر میں ایک بڑی تباہی مچ جائے گی۔
انھوں دونوں ممالک کے قائدین پر زور دیا کہ وہ اپنے ذرائع کو جنگ و جدل اور آپسی مخاصمت پر صرف کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کی بہبود کی طرف توجہ مرکوز کریں۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو مذید التوا میں ڈالاگیا تو برصغیر میں امن ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔انھوں نے مار رمضان کے مقدس موقع پر دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن محبوسین کو وادی سے باہر منتقل کیا گیا ہے انہیں انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر وادی واپس منتقل کیا جائے کیونکہ ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے میں شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ظفر اکبر بٹ نے ریاستی عوام کے نام اپنی اپیل میں اس بات کی تلقین کی کہ ہمیں ماہ رمضان کے ان مقدس ایام میں سماج کے کمزور ،غریب ،نادار ،یتیموں ،شہدائ اور محبوسین کے اہل خانہ کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور ان کی دلجوئی کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔ 21-05-19/--409 #h# ٹ* چیئر مین نیب کا انٹر ویو سیاستدانوں کی بدنامی ہی*شاہد خاقان عباسی ۷ متنازعہ اور سیاسی بیان دینے کے بعد چیئر مین نیب اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے، اپنی ذات کو مثال کے طورپر پیش کرتے ہوئے گوشواروں کی تفصیلات پارٹی ویب سائٹ اور ٹویئٹر پر جاری کر دی ہیں،سابق وزیر اعظم کی نجی ٹی وی سے گفتگو #/h# ) اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کا انٹر ویو سیاستدانوں کی بدنامی ہے ۔ متنازعہ اور سیاسی بیان دینے کے بعد چیئر مین نیب اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔ اپنی ذات کو مثال کے طورپر پیش کرتے ہوئے گوشواروں کی تفصیلات پارٹی ویب سائٹ اور ٹویئٹر پر جاری کر دی ہیں۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس اپنی ذات کے لئے نہیں کی بلکہ حقائق کو سامنے لانے کے لئے کی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکا اثاثوں کے حوالے سے سوال نامے پر نیب کو جوابات جمع کروا دیے ہیں چیئر مین نیب کا انٹر ویو سیاستدانوں کی بد نامی کا باعث ہے اگر چیئر مین نیب سے منسوب باتیں درست ہیں تو وہ ان کی تصدیق کریں اور اگر جھوٹ ہیں تو تردید کر دیں انٹرو یو میں کی گئی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ متنازع اور سیاستی بیانات دینے کے بعد چیئر مین اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو خط لکھا ہے کہ وہ جب بلائیں گے حاضر ہو جاؤں گا اور نیب مجھ سے جب بھی سوال پوچھے گا تو نیب کو بھی جواب دوں گا اور عوام کو بھی جواب دوں گا انہوں نے کہا میں نے اپنی ذات کو مثال کے طورپر پیش کرتے ہوئے اپنے گوشواروں کی تفصیلات پارٹی ویب سائیٹ اور ٹویئٹر پر ڈال دی ہیں چاہتا ہوں کہ جو سوال نامہ مجھے دیا گیا وہی موجودہ وزیراعظم اور وزراء کو بھی دیا جانا چاہئے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.