کار کو گرم ہونے سے بچانے کے لیے بھارتی ڈرائیور نے اس پر گائے کے گوبر کا لیپ کر دیا
امین اکبر منگل 21 مئی 2019 23:41
بھارتی کے شہر احمد آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی سے پریشان شہری نے اس کا انوکھا حل نکالا ہے۔ ایک فیس بک پوسٹ میں دکھایا گیا گیا ہے کہ اس شہری نے اپنی کار کو گائے کے گوبر سے لیپ کر ڈھانپ دیا ہے۔
فیس بک صارف روپیش گاؤرانگا داس نے نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کار ایک خاتون کی ملکیت ہے، جنہوں نے اسے شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث گوبر سے لیپ دیا ہے۔
(جاری ہے)
مسٹر داس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”گائے کے گوبر کا بہترین استعمال ہے، جو آج تک میں نے دیکھا ہے۔“انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کار سیجل شاہ کی ملکیت ہے۔مسٹر داس نے کمنٹس سیکشن میں وضاحت کی کہ یہ تصویریں انہیں وٹس ایپ پر بھیجی گئی تھیں۔
ان تصویروں کو دیکھ کر جہاں بہت سےلوگ ہنس رہے ہیں وہاں بہت سے اس خیال کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ برصغیر کے دیہاتوں میں فرش اور دیواروں پر گائے کے گوبر کا لیپ کرنا عام بات ہے۔ اس سے گرمیوںمیں گھر ٹھنڈا اور سردی میں گرم رہتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.