احسن اقبال نے طلال چوہدری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نا مناسب بیان دیا تھا جس پر احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کی جانب سے معافی مانگی ہے۔ خواتین سیاستدانوں کا تعلق جس بھی جماعت سے ہو ہمیں ان پر ذاتی حملہ نہیں کرنا چاہیے، رہنما مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 21 مئی 2019 23:59

احسن اقبال نے طلال چوہدری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں دیے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2019) احسن اقبال نے طلال چوہدری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مخالفتوں کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہیے اور یہ دیکھے بغیر کہ خاتون کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کی عزت کرنی چاہیے۔ احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں لیکھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ ’وقار‘ ان کے لیڈر میاں نواز شریف کی میراث ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے جس پر انہیں سماجی رابطی کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس کے بعد احسن اقبال نے پوری ن لیگ کی جانب سے اس نامناسب بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا تھا کہ ’اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے تو نیچے سے فردوس کان نکل آئے گا‘۔

اس بیان پر ٹویٹر صارفین نے شدید تنقید کی، اس حوالے سے ایک صحافی نسیم ظہرہ نے لکھا کہ کیا اب ہمیں وقار اور روایات کو سیاست کی قربان گاہ پر طاقت کی بھینٹ چڑھا دینا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا بیان ایک بیمار ذہن کے مالک کا بیان لگتا ہے اور ان کی جانب سے ایسا بیان پہلی بار نہیں آیا ہے۔
انہوں نے طلال چوہدری سے مفافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد احسن اقبال نے ن لیگ کی جانب سے معافی مانگ لی ہے۔