محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 27لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

ْ کاشتکاروں میں اب تک 35لاکھ57ہزار میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے، محکمہ خوراک پنجاب

بدھ 22 مئی 2019 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی خریداری مہم کے دوران اب تک 27لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی لی ہے جبکہ کاشتکاروں میں اب تک 35لاکھ57ہزار میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے ۔محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں سے 1300روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے گندم خریدی جا رہی ہے جبکہ کاشتکاروں میں اب تک 35لاکھ57ہزار میٹرک ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم کا عمل جا ر ی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے خریداری مراکز پر ترپالیں اور دیگر حفاظتی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری انتہائی شفاف انداز میں کی جا رہی ہے اور خریداری مراکز پر تعینات عملہ کو کاشتکاروں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے رواں سال کسانوں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم 1300 روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے خریدنے کا ہدف رکھا ہے جبکہ کسانوں کو معاوضہ کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائیگی اورخریداری مہم کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :