سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی زیر صدارت ایوان بالا ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

پارلیمنٹ لاجز کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے نظر ثانی شدہ استعمال کی منصوبہ بندی کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے حوالے سے بحث ہوئی

بدھ 22 مئی 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ایوان بالا ہاؤس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر میر محمد یوسف بادینی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے نظر ثانی شدہ استعمال کی منصوبہ بندی کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے حوالے سے بحث ہوئی۔ کمیٹی کے اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے والد اور قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ جو ٹینڈز سی ڈی اے کر رہا ہے اس کی اشیا ء کا معیار ممبران کے مطابق نہیں ہوتا لہذا ٹینڈز میں دی جانے والی تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کچھ اشیاء میں ممبران کی پسند کا خیال رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ سب ممبران سے نہیں پوچھا جاتا اور خاص طور پر آرائش کی اشیاء ممبران کی پسند سے ہونی چاہیں۔

کمیٹی نے لاجز وغیرہ میں پینٹ کے معیار کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پینٹ استعمال کریں جس کو باربار مرمت کرنے کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔ سیکورٹی کیمروں کے بارے میں کمیٹی کو بتایا گیاکہ سیکورٹی کے کیمرے اور آلات کو بیسمنٹ میں شفٹ کر د ینے سے وہاں سب سے بڑا مسئلہ سگنلز کا ہوگا جس سے کیمروں کے رزلٹ پر بھی اثر پڑے گا لہذا اس کا شفٹ کرنا غیرموزوں ہے۔

اگلے مالی سال کیلئے بجٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کا بجٹ ہمیشہ بہت کم ہوتا ہے جس میں سال کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں ہوتا اس سال فائر فائٹنگ سسٹم تعینات کرنے کیلئے الگ سے بجٹ رکھا گیا ہے۔ یہ فائر فائٹنگ سسٹم سرینا ہوٹل میں لگے فائر فائٹنگ سسٹم کی طرز کے ہوں گے۔ کنونیئر کمیٹی نے عید کی چھٹیوں میں پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کی تفصیلات اگلی کمیٹی میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کی غیر موجودگی میں پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

پارلیمنٹ لاجز میں حال ہی میں بنائے گئے سرونٹ کواٹرز کی دگرگوں حالت کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور ہدایات دیں کہ نئے بنائے جانے والے کمرے ان سے بہتر طرز کے بنائے جائیں جو انسانوں کے رہنے کے قابل ہوں۔ کمیٹی نے اس منصوبے کی تفصیل اگلے اجلاس میں طلب کر لی اس کے علاوہ ٹھیکداروں کے ساتھ تمام لین دین کے معاملات بھی الگ سے کمیٹی میں پیش کی جائیں۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین کے علاوہ سی ڈی اے کے حکام نے شرکت کی۔