Live Updates

ہے کوئی پاکستان میں نواز شریف ثانی مریم نواز

بدھ 22 مئی 2019 22:46

ہے کوئی پاکستان میں نواز شریف ثانی مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اس بار موٹر وے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہے کوئی پاکستان میں نواز شریف ثانی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور سے بذریعہ بہاولپور جاتے ہوئے موٹروے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

شیئر کی گئی ویڈیو پر کیپشن لکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کراچی موٹروے کا لاہور،ملتان،سیکشن ماشائ اللہ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہے کوئی پاکستان میں نواز شریف ثانی ۔واضح رہے کہ مریم نواز رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کے ہمراہ بہاولپور کی جانب رواں دواں ہے، جہاں وہ سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر تعزیت کریںگی۔یاد رہے کہ انتیس اپریل کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی تھی،جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹا ولی الرحمٰن جاں بحق ہو گیا تھا
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات