ًحافظ آباد، ٹریفک پولیس کی سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کے لئے عملی اقدمات کا آغاز

غیر معیاری اور غیر قانونی سلنڈرز سے چلنے والی پانچ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر کے انکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے

بدھ 22 مئی 2019 23:54

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس حافظ آبادنعیم احمد چیمہ کی سر براہی میں ٹریفک پولیس نے سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کے لئے عملی اقدمات کا آغاز کرتے ہوئے غیر معیاری اور غیر قانونی سلنڈرز سے چلنے والی پانچ گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر کے انکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ اور بالخصوص سکول و کالجز کے لئے چلنے والی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے انکا کہنا ہے کہ گرم موسم میںغیر معیاری اور ناقص سلنڈرز کے باعث حادثات رونما ہونے کا خدشہ رہتا ہے جس سے بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوتا ہے اس لئے ایسی تمام گاڑیوں اور انکے مالکان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں پانچ گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے نجی کالج کی گاڑی سمیت پانچ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا جبکہ سی این جی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے انچار ج یٰسین ڈوگر نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول و کالجز کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ طلباء و طالبات کی پک اینڈ ڈراپ کے لئے چلنے والی گاڑیوں میں ناقص اور غیر معیاری سی این جی سلنڈرز ہٹا لیے جائیں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروائے جائیں گے۔