امریکا کا فلسطینی مہاجرین پروگرام کو غیر فعال کرنے کا مطالبہ
فلسطینی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ہم اس سے جبر کے آگے شکست تسلیم کریں گے‘پی ایل او
جمعرات 23 مئی 2019 11:35
(جاری ہے)
خیال رہے گزشتہ برس اگست میں اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ملک امریکا نے فلسطینیوں کو دی جانے والی اقتصادی امداد میں 20 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کردی تھی علاوہ ازیں واشنگٹن کی جانب سے یو این آر ڈبلیو اے کی اعانت میں پہلی ہی کمی کردی گئی تھی، تاہم اب مذکورہ ادارے کو غیر فعال کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
جان گرین بلیٹ نے امریکی موقف پر زور دیا کہ امریکی امن منصوبہ خطے میں فلسطینیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔انہوں کہا کہ ہماری حمایت سے انکار فلسطینیوں کے لیے فاش غلطی ہوگی، ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں لیکن اگر وہ ہمارے ساتھ مل جائیں تو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن یقیناً یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔امریکا نے فلسطینیوں کے لیے یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو فراہم کیے جانے والے سالانہ 36 کروڑ ڈالر میں 80 فیصد کٹوتی کر کے صرف 6 کروڑ ڈالر تک محدود کر دیئے تھے۔تاہم فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) نے امریکی اقدام کو بلیک میل کرنے کا اوچھا سیاسی ہتھیار قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح فلسطینی عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ہم اس سے جبر کے آگے شکست تسلیم کریں گے۔پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حنان اشروی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’فلسطینیوں کا حق برائے فروخت نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکی امداد میں کٹوتی سے فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور انہیں ملازمت سے نکالے جانے کا خدشہ ہے۔امریکی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس نے فلسطینی مہاجرین کے لیے 23 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے، لیکن وائٹ ہاؤس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اراکینِ کانگریس سے منظور شدہ درخواست میں کٹوتی کا مطالبہ کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.