علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے مختلف پروگرامز کے فائنل امتحانات 11جولائی تک جاری رہیں گے

جمعرات 23 مئی 2019 11:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے مختلف پروگرامز کے فائنل امتحانات11جولائی تک جاری رہیں گے، شعبہ امتحانات نے عید الفطر سے دو دن پہلے یعنی 3 اور 4 جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کا شیڈول تبدیل کردیا ہے، 3 جون سی9 جون تک پورے ملک میں کسی بھی پیپر کا امتحان نہیں ہوگا ،ْ نئے شیڈول کے مطابق میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی کے 3جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 12جولائی کو ہوں گے،4جون کو ہونے والے پیپرز اب 28جون کو منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

اے ڈی ای/اے ڈی سی/بی ایڈ)نیو اسکیم(بی ای/بی بی ای/پی جی ڈی/بی ایس/ایم ای/ایم ایس سی/ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے 3۔جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کی نئی تاریخ 12۔جولائی جبکہ 4۔جون والے پیپرز کی نئی تاریخ 15۔جولائی مقرر کی گئی ہے۔ ان پیپرز کے امتحانی مراکز اورٹائمنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری رول نمبر سلپس امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :