قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

جمعہ 24 مئی 2019 12:14

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوت قرآن پاک‘ نعت اور قومی ترانہ کے فوری بعد وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ ایوان کی روایت کے مطابق علی محمد مہر کے انتقال پر ایجنڈا کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔