اسلام آباد میں سارک چیمبرز ہیڈکوارٹرزکی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی، یہ جدید عمارت خوشحالی اور ترقی کی علامت، ہمسایہ ممالک کے ساتھ یکجہتی اور باہمی تعاون کا مظہر ہوگی ،
صدر سارک چیمبر رووان ادھیری سنگھے کی افتخار علی ملک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
جمعہ 24 مئی 2019 13:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیمبر کے مستقل ہیڈکوارٹر سے ہمیں جنوبی ایشیا کی علاقائی و عوامی خوشحالی کیلئے مل بیٹھ کر کام کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس وسیع عمارت کو ہم خطے کے قدرتی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، خطے اور دنیا کے ساتھ کنیکٹوٹی بہتر بنانے، انرجی گرڈ کے قیام، کراس بارڈر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک، شپنگ، فضائی روابط، سڑک، ریل اور واٹر ویز کی تعمیر، سیلاب اور دیگر قدرتی آفت کے خاتمے و روک تھام کے علاوہ تجارتی سہولیات کے لئے استعمال کر سکیں گے۔
اس طرح ٹرانزیکشن کی لاگت کو کم کرنے اور سرمایہ کاری و روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ صدر سارک چیمبر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی تعاون کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ یہ افریقہ کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے کم ترقی یافتہ علاقہ ہے اور قوت خرید کے اعتبار سے اس کا فی کس جی ڈی پی عالمی معیار سے تین گنا کم اور غریب آبادی کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے باوجود سارک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارک ممالک کو نان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے اور بزنس ٹو بزنس مذاکرات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ چیئرمین بلڈنگ کمیٹی و سینئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے تعمیراتی کام پر پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کی تعمیر حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور امید ہے کہ یہ اس سال اگست تک مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور میگنٹس کا اس منصوبے میں حصہ 80 فی صد جبکہ مجموعی لاگت ایک ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائس چیئرمین بلڈنگ کمیٹی زبیر احمد ملک ذاتی طور پر عمارت کی تکمیل کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل حنا سعید اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بٹ باقاعدگی سے منصوبے کا دورہ کرتے ہیں تاکہ کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر سارک چیمبر نے تعمیراتی اخراجات کا بڑا حصہ برداشت کرنے پر حکومت پاکستان اور فنڈز کے انتہائی شفاف استعمال پر افتخار علی ملک اور زبیر احمد ملک کی کاوشوں کو سراہا۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.