مالک کے ساتھ دفن ہونے کے لیے صحت مند کتے کو بھی مرنا پڑا
امین اکبر جمعہ 24 مئی 2019 23:38
ایما نامی خوبصورت اور صحت مند کتیا کو اپنی مالکن کی وصیت کی وجہ سے موت کے منہ میں جانا پڑا۔ ایمان کی مالکن نے وصیت کی تھی کہ ان کی پیاری کتیا کو اِن کے مرنے پر اِن کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔
ایما کو 8 مارچ کو چیسٹرفیلڈ، ورجینیا میں چیسٹر فیلڈ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر لایا گیا، جہاں اسے دو ہفتے رکھا گیا۔ جانوروں کے تحفظ کے اس مرکز نے کئی بار ایما کی مالکن کے ورثا سے درخواست کی کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ کوئی بھی خاندان ایما کو اپنا سکتا تھا۔
(جاری ہے)
امریکا کی کچھ ریاستوں میں پالتو جانوروں کو ذاتی ملکیت سمجھا جاتا ہے اور جانوروں کے ڈاکٹروں کا مالکان کی خواہش کے مطابق، چاہے یہ خواہش اُن کے مرنے کے بعد سامنے آئے، پالتو جانوروں کو پرسکون موت دینا قانونی ہے۔
عام طور پر پالتو جانوروں کو اس وقت پرسکون موت دی جاتی ہے جب وہ بہت بوڑھے ہوجائیں یا کافی بیمار ہوں اور انہیں نیا گھر ملنے کی امید نہ ہو لیکن ایما کے کیس میں ایسا نہیں ہے۔ ایما خوبصورت تھی اور بالکل صحت مند تھی۔ بہت سے لوگ اسے اپنانا چاہتے تھے۔
ایما کی درد ناک کہانی نے انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ دنیا بھر کے ہزاروں صارفین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو قابل نفرت طریقے سے حل کیا گیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.