یہ روسی ساحل انسانوں کے بنائے پتھر کے سینکڑوں میناروں سے ڈھکا پڑا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مئی 2019 23:38

یہ  روسی ساحل  انسانوں کے بنائے پتھر کے سینکڑوں میناروں سے ڈھکا پڑا ..
روسی مشرق بعید میں کیپ ویاتلینا   خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ حالیہ سالوں میں اسے روسی اسٹون ہینج  کے نام سے جانا جاتا ہے۔  اس ساحل پر لوگ ہر روز پتھروں کے سینکڑوں مینار بناتے ہیں۔
اس ساحل پر پتھروں کے مینار بنانے کی تاریخ  کچھ زیادہ پرانی نہیں۔ ساحل پر پتھروں کے مینار بنانے کی روایت کا آغاز 2015 میں اس  وقت ہوا جب  ولادیوستوک  کے کچھ لوگوں نے  شہر کے  قیام کے 155 سال پورے ہونے پر ساحل پر 155 پتھروں کے مینار بنائے۔

(جاری ہے)

ان میں سے کچھ تو حقیقی مینار تھے، جن کی بلندی 3.5 میٹر تک بلند تھی۔ ان میں سے چند مینار گر گئے تو  سیاحوں نے انہیں دوبارہ بنا دیا بلکہ اس کے ساتھ نئے میناروں کا اضافہ بھی کر دیا۔آج اس ساحل پر  پتھروں کے کئی سو مینار ہیں اور انہوں نے پورا ساحل ہی ڈھانپ لیا ہے۔اب یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس ساحل پر پتھروں کا مینار بنانے سے مینار بنانے والے کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو جاتی ہے۔
ساحل پر بنے پتھروں کے  میناروں کی تصاویر اور ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔