آپ کے چہرے کے مساموں میں کیڑے رہتے ہیں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 مئی 2019 23:39

آپ کے چہرے کے مساموں میں  کیڑے رہتے ہیں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے
کیا آپ جانتے ہیں کہ آٹھ ٹانگوں والے کیڑے آپ کے چہرے کے جلد کی پوروں میں رہتے ہیں؟  جی ہاں یہ حقیقت ہے۔ یہ کیڑے آپ کے چہرے  کی جلد سے خارج ہونے والے روغنی غدود پر گزارہ کرتے ہیں اور اپنی نسل کو آگے بڑھاتے ہیں۔بدقسمتی سے ہم ان کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔
Demodex folliculorum یا جنہیں عرف عام میں چہرے کے کیڑے کہا جاتا ہے، کی شکل مکڑیوں سے ملتی جلتی بھی ہوتی ہے۔

یہ کیڑے انسانی جلد خاص طور پر چہرے کی جلد میں ہی زندہ رہتے ہیں۔ ان کیڑوں کی پیمائش 0.3 ملی میٹر ہوتی ہے۔ یہ کیڑے چہرے پر اگے بالوں کی تہوں میں رہتے ہیں۔ یہ جلد کے اُن روغنی غدود پر زندہ رہتے ہیں، جو جلد خود کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے خارج کرتی ہے۔ یعنی ایسے کیڑوں کی زیادہ تعداد چہرے کے چکنے حصوں، آنکھوں، ناک اور منہ کے، گرد پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


ہم سب کے چہروں پر ہی ایسے کیڑے موجود ہوتے ہیں، ہم اپنے چہرے کو جتنا مرضی رگڑیں، ان سے چھٹکارہ پانا ممکن نہیں۔ تاہم ہمارا مدافعتی نظام ان کی تعداد بڑھنے نہیں دیتا۔ اگر ان کی تعداد بڑھ جائے تو ایسی حالت کو demodicosis کہتے ہیں۔ demodicosis کے شکار لوگوں کی حالت کچھ الگ ہی ہوتی ہے۔ ہم اس حالت کو Demodex frost کہتے ہیں۔
حیرت  انگیز طور پر نوزائیدہ بچوں کا چہرہ ایسے کیڑوں سے پاک ہوتا ہے لیکن لوگوں کے چھونے سے بتدریج ان کے چہرے پر بھی یہ کیڑے آن موجود ہوتے ہیں۔

10 سال سے کم عمر بچوں کے چہروں پر بہت کم کیڑے ہوتے ہیں لیکن بڑی عمر کے لوگوں میں یہ تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
چہروں کے کیڑوں کو عام طور پر بے ضرر خیال کیا جاتا ہے  لیکن جب آپ سو جاتے ہیں یہ باہر نکل کر افزائش نسل بھی کرتے ہیں۔ یہ جلد کی تہہ میں انڈے بھی دیتے ہیں۔