اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ،چار مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

دوران سرچ آپریشن 250افراد،150گھروں15دوکانوں کو چیک کیا گیا

ہفتہ 25 مئی 2019 14:10

اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ،چار مشتبہ افراد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دور ان چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا ۔ ہفتہ کو سرچ آپریشن ایس پی سٹی کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام نوری باغ نیااور پرانا محلہ گردونواح میں کیاگیا، سرچ آپریشن میں سیکورٹی اداروں کے افسران اورجوانوں سمیت پولیس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سلام آباد سی ٹی ایف پولیس،کمانڈوز ور لیڈیز پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندیاں کی گئیں۔دوران سرچ آپریشن 250افراد،150گھروں15دوکانوں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ایک پسٹل برآمد کرلیا گیا ،گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔سید وقار الدین نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سرچ آپریشن جاری رکھے جائیں۔ ڈی جی آئی آپر یشنز نے کہاکہ سرچ آپریشن کا مقصد شہر کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :