خیبر میل ، خوشحال ایکسپریس ، جعفر ایکسپریس ، عوامی ایکسپریس سمیت پاکستان ریلوے نے تمام ریل گاڑیوں میں وائی فائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 مئی 2019 21:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) خیبر میل ، خوشحال ایکسپریس ، جعفر ایکسپریس ، عوامی ایکسپریس سمیت پاکستان ریلوے نے تمام ریل گاڑیوں میں وائی فائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے پشاور سے جانے والی تمام گاڑیوں میں یہ سروس عوام کی سہو لت او ردوران سفر نیب سے فائدہ اٹھانے کے لئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جون کے پہلے ہفتے سے ریل گاڑیوں میں وائی فائی سروس کی تنصیب شروع کردی جائیگی ۔ پشاور سے کراچی ، لاہور ، کوئٹہ سمیت دوسرے علاقوں سے جانے والی گاڑیوں میں بھی وائی فائی سروس سسٹم لگایا جائے گا اس سے قبل وائی فائی سسٹم بعض گاڑیوں میں موجود ہیں تاہم اب اس کا دائرہ کار تمام گاڑیوں تک بڑھایا جارہا ہے ۔