ڈیرہ اسماعیل خان، چیف ڈرگ انسپکٹر کا ہسپتال اورجناح میڈیکل سنٹرمیں اچانک دوافروشوں کی دکانوں کامعائنہ

اتوار 26 مئی 2019 15:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) چیف ڈرگ انسپکٹر اورنگزیب چوہدری نے ہسپتال اورجناح میڈیکل سنٹرمیں اچانک دوافروشوں کی دکانوں کامعائنہ کیا اوربغیرڈرگ لائسنس کے کئی دوافروشوں کی دکانوں کورضاکارانہ طورپر بندکرنے اورڈرگ لائسنس بنوانے کی ہدایت کی کہ ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظرایک ماہ کے اندر اندر اپنی دکانوں کے ڈرگ لائسنس بنوائیں اس کے بعد کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی ۔

انہوںنے دوافروشوں پر زوردیاکہ وہ اپنے ڈرگ لائسنس نمایاں آویزاں کریں اوردکانوں پر شیشے لگوائیں ۔ تھرمامیٹر، فریج اورکوالیفائیڈپرسن کی حاضری کویقینی بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ مریضوں کو ڈاکٹروں کے نسخے کے مطابق ادویات فراہم کریں اورمریضوں سے زائد دام وصول نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دوافروشوں کا پیشہ خدمت خلق کا ہے۔ انہوںنے دوافروشوں پر زوردیاکہ وہ ڈرگ ایکٹ1976کی مکمل پاسداری کریں اورنشہ آورادویات ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت نہ کریں ۔

اس موقع پر پی سی ڈی اے کے صوبائی سینئر وائس چیئرمین لطیف الرحمان ، جناح ہسپتال کے عبدالمنان خان گنڈہ پور نے دوافروشوں کی طرف سے مکمل تعاون وحمایت کا یقین دلایا اورکہاکہ ایک ماہ کے اندر دکانوں میں شیشے بھی لگوائیں گے اورڈرگ لائسنس بھی بنوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :