ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،7ملزمان گرفتار

اتوار 26 مئی 2019 18:30

راولپنڈی 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئی7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ روات پولیس نے شیرا ز سے 1پستول 30بور معہ5روند ،تھانہ وارث خان پولیس نے محمد علی سے 1پستول 30بور معہ3روند،نعمان سے 1پستول 30بور معہ5روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ظفر سی1پستول 32بور معہ3روند ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے ساجد سی1250گرام چرس،تھانہ پیردوھائی پولیس نے سلیم سے 550گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے تیمور سی1400گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔