hعراق میں 3 فرانسیسی داعش جنگجو ئوں کو پھانسی کی سزا

اتوار 26 مئی 2019 21:15

gبغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) عراق میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 3 فرانسیسی داعش جنگجو ئوں کو پھانسی کی سزا سنادی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کی عدالت نے فرانسیسی شہریوں کیون گونوٹ، میونارڈ لوپیز اور سلیم ماچو کو داعش میں شمولیت اور دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

عراقی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے تینوں فرانسیسی شہریوں کو شام میں امریکی حمایت یافتہ داعش مخالف تنظیم نے دیگر 9 جنگوویں کے ساتھ ایک لڑائی کے بعد تحویل میں لیا تھا اور رواں برس عراق کے حوالے کیا گیا تھا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے عراق کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے داعش جنگجوویں کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے تفتیشی عمل پر سوالات اٴْٹھا دیئے۔واضح رہے کہ عراق سے داعش کے مکمل خاتمے کے بعد جنگوویں کی اکثریت نے شام کا رخ کیا تھا اور اتحادی افواج کیخلاف برسرپیکار تھے تاہم شام میں بھی انہیں شکست فاش کا سامنا رہا جس کے بعد شام میں گرفتار ہونے والے سیکڑوں داعش جنگجویں کو عراق کے حوالے کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :