لله*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جنوبی وزیرستان کے خاصادار فورس کو بند تنخواہوں کی مد میں چیک فراہم کر دئیے
ئ*قبائلی اضلاع اور خیبر پختونخواہ کے درمیان جو لکیر تھی وہ ختم ہو چکی ہے، محمود خان
اتوار 26 مئی 2019 22:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کسی بھی صورت قبائلی اضلاع کے عوام کو مایوس ہونے نہیں دے گی اور دیگر صوبے کی نسبت ان اضلاع کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت دس سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی عوامی اشتراک سے کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد قبائلی اضلاع میں صوبائی حلقوں اور بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے جو ان علاقوں کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی کیونکہ صوبائی نمائندگی اور بلدیاتی اداروں میں نمائندگی سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہو جائیں گے اور قبائلی اضلاع کے عوام اپنی تقدیر خود بنانے کے قابل ہو سکیںگے۔ وزیراعلیٰ نے عہد کیا کہ وہ خود وفاقی سطح پر پر قبائلی اضلاع کی محرومیوں کے لئے آواز بلند کریں گے اور ہر صورت ان کے مسائل حل کئے جائیںگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں قبائلی اضلاع کے تمام تر محرومیاں ختم ہونگی اور ان اضلاع میں تمام قوموں کو ان کے حقوق دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کے لئے ملکی اور صوبائی قیادت سے مشاورت کیجائے گی اور عوامی مشاورت کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.