قطر میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دس ماہ کے دوران 2.47 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بنک

پیر 27 مئی 2019 14:16

قطر میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دس ماہ کے دوران 2.47 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران خلیجی ریاست قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک بجھوانے کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2019 ء تک قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 315.03 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا ، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.47 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں قطرمیں مقیم پاکستانیوں نے 307.43 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2019ء میں قطر میں مقیم پاکستانیوں نے 33.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا ، گزشتہ سال اپریل میں قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 29.90 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا گیا۔