دنیا کے خطرناک ترین 6 وائرس سے لیس لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 مئی 2019 23:44

دنیا کے خطرناک ترین 6 وائرس سے لیس لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا

اگر آپ کو کمپیوٹر وائرس پسند ہیں توآپ کے پاس 1.2 ملین ڈالرزیادہ  فالتو رقم بھی ہے تو آپ بھی  دنیا کے اس خطرناک ترین لیپ ٹاپ کو خرید سکتے ہیں۔ 2008ء کے اس  لیپ ٹاپ دنیا کے خطرناک ترین 6 وائرس  ہیں۔
2008 میں چینی آرٹسٹ گوؤ او ڈونگ نے سائبر سیکورٹی کمپنی ڈیپ انسٹنکٹ کے ساتھ مل کر ایک پراجیکٹ Persistence of Chaos شروع کیا تھا۔ یہ 2008 کا سام سنگ کا لیپ ٹاپ ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ونڈو ایکس پی سروس پیک 3 انسٹال ہے اور اس میں دنیا کے 6 خطرناک ترین وائرس، ILOVEYOU، MyDoom، SoBig، WannaCry، DarkTequila اور BlackEnergy ہیں۔ ان 6 وائرسوں نے مل کر پچھلے 20 سالوں میں  دنیا بھر میں 95 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔گوؤ نے اس لیپ ٹاپ کو نیلامی میں فروخت کیا ہے، جہاں اس کی سب سے زیادہ نیلامی 1.2 ملین ڈالر کی لگی  ہے۔
چینی سیکورٹی کمپنی نے سام سنگ این سی 10 لیپ ٹاپ کو  اس طرح بنادیا ہے کہ یہ کسی بھی ڈیوائس سے کنکٹ نہ ہوسکے۔ اگر یہ کسی بھی ڈیوائس سے کنکٹ ہو گیا تو یہ وائرس مزید پھیلنا شروع ہو جائیں گے۔ کمپنی نے لیپ ٹاپ کی ساری پورٹس کو ڈس ایبل کر دیا ہے تاکہ اسےکسی صورت دوسری ڈیوائس سے کنکٹ نہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :