برطانیہ کی ہائی وے کے ساتھ پورا قدیم رومن ٹاؤن دریافت ہو گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 مئی 2019 23:56

برطانیہ کی ہائی وے کے ساتھ   پورا قدیم رومن ٹاؤن دریافت ہو گیا

جنوب مشرقی  برطانیہ میں  ایک ہائی وے کے نزدیک  روم کے قدیم ٹاؤن کی باقیات ملی ہیں۔ اس مقام پر تعمیراتی مزدور تقریباً ایک سو سے زیادہ نئے گھر بنانے کے لیے کھدائی کر رہے تھے کہ اسی دوران نہیں 2000 سال پرانے ٹاؤن کی باقیات ملیں۔
دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 30 ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے 8 ماہ تک اس مقام کی کھدائی کی ہے۔ یہاں سے 30 قبل مسیح کے  نایاب سکے، ظروف اور زیورات بھی ملے ہیں۔

قدیم ٹاؤن کی یہ باقیات 18 ایکڑ پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)


اس ٹاؤن میں 23 فٹ چوڑی سڑکیں،  بھٹی میں دبے ہوئے ظروف اور لوہے کے نایاب  آتش دان ملےہیں۔ اس مقام سے بہت سی ایسی اشیا ملی ہیں جو دور دراز کےعلاقوں سے منگوائی گئی تھیں۔ اس سے انداہ ہوتا ہے کہ یہاں رہنے والے  لوگ اعلیٰ رتبہ کے حامل تھے۔ماہرین نے اس کھدائی کو علاقے میں تاریخ کی سب سے اہم کھدائی قرار دیا ہے۔
رومیوں نے برطانیہ پر 43 عیسوی میں حملہ کیا ۔ یہ 400 سال تک رومیوں کے قبضے میں رہا۔ اس دور کے شواہد پورے جزیرے پر بکھرے پڑے ہیں۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق  ابھی اس جگہ پر بہت سا کام ہونا باقی ہے۔ آثار قدیمہ کے اس پراجیکٹ کے منیجر  پیٹر سیچے کا کہنا ہے کہ وہ اصل کام شروع  کرنے کے لیےلیے پرجوش ہیں۔

برطانیہ کی ہائی وے کے ساتھ   پورا قدیم رومن ٹاؤن دریافت ہو گیا

متعلقہ عنوان :