ایمریٹس نے دوران پرواز ہوا میں فٹبال اسٹیڈیم کا ماحول پیدا کردیا، 40ہزار فٹ کی بلندی پر 2019یوروپا لیگ فائنل اور چیمپیئنز لیگ فائنل کے میچز براہ راست نشر

ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں یو ای ایف اے یوروپا لیگ فائنل اور یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ فائنل میچز ان فلائٹ اسپورٹس چینل اسپورٹس 24 کی نشریات کے ذریعے دکھانے کا انتظام کیا ہے جو 29 مئی اور یکم جون کو بالترتیب کھیلے جارہے ہیں

بدھ 29 مئی 2019 16:33

ایمریٹس نے دوران پرواز ہوا میں فٹبال اسٹیڈیم کا ماحول پیدا کردیا، 40ہزار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2019ء) ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں یو ای ایف اے یوروپا لیگ فائنل اور یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ فائنل میچز ان فلائٹ اسپورٹس چینل اسپورٹس 24 کی نشریات کے ذریعے دکھانے کا انتظام کیا ہے جو 29 مئی اور یکم جون کو بالترتیب کھیلے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایمریٹس نے ان میچوں کے اوقات کار کے دوران انگلینڈ سے آنے جانے والی پروازوں پر لائیو ٹی وی سے نشریات کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔



ایمریٹس کے پاس اس وقت 175 جہازوں بشمول تمام بوئنگ 777 اور منتخب ایئربس 380 جہازوں میں لائیو ٹی وی کی سہولت موجود ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایمریٹس کے 70 ہزار مسافر پرواز کے دوران میچ دیکھ سکیں گے اور اتنی بڑی تعداد باکو میں اولمپک اسٹیڈیم کی گنجائش کے مساوی ہے جہاں یوروپا لیگ فائنل کھیلا جائے گا جبکہ مینڈرڈ میں وانڈا میٹروپولیٹن اسٹیڈیم میں چیمپیئنز لیگ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)



اکانومی کلاس کے مسافر سفر کے دوران بہترین نشریات سے محظوظ ہوں گے جن کی نشستوں کے ساتھ ایوی ایشن انڈسٹری کی سب سے بڑی 13.3 انچ کی اسکرینز ہیں۔ ایمریٹس کی بزنس کلاس کی اسکرینز 23 انچ اور فرسٹ کلاس 32 انچ اسکرینز ہیں۔

ایمریٹس اپنے منتخب A380جہازوں کے شاندار لاوٴنج میں 55 انچ کی اسکرین پر لائیو میچز دکھائے گا۔ اس موقع پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافر 40 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹبال کے شائقین کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں اور اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں۔



ایمریٹس کے ایسے A380جہاز جن میں لائیو ٹی وی کی سہولت میسر نہیں وہاں مسافر اعزازی وائی فائی کے ذریعے براہ راست اسکور سے اپ ڈیٹ رہ سکیں گے۔ وائی فائی کنکٹویٹی تمام ایمریٹس جہازوں پر دستیاب ہے۔ تمام کیبن کے کلاسز میں مسافر 20MBکا مفت وائی فائی ڈیٹا یا پھر میسجنگ ایپلی کیشنز کو 2 گھنٹے تک بھرپور استعمال کرسکتے ہیں جس کی بدولت وہ اپنے دوستوں، اہل خانہ اور ساتھیوں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین بھی اپنی ممبرشپ ٹیئر اور ٹریول کلاس پر خصوصی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے جن میں مفت وائی فائی شامل ہے ،چاہے وہ فرسٹ کلاس میں سفر کررہے ہوں یا پھر بزنس کلاس میں محو سفر ہوں۔
 
اگلے ماہ ایمریٹس کے ساتھ سفر کرنے والے اسپورٹس شائقین اسپورٹس 24 چینل پر این بی اے فائنلز، دی فرینچ اوپن اور فیفا ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لائیو میچز دیکھ سکیں گے۔
 
لائیو ٹی وی کے ساتھ ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس میں مسافروں کے لئے 4 ہزار سے زائد آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ چینلز ہیں جن میں مشہور موویز اور ٹی وی شوز کے ساتھ اسپورٹس کے شائقین کے لئے بھی آن ڈیمانڈ مواد موجود ہے اور مسافر اسپورٹس ڈاکومنٹریز کا بھی انتخاب کرسکیں گے۔