ایچ آئی وی ،قومی ادارہ صحت نے ماہرین کی ایک ٹیم سندھ کے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی

ٹیم بیماری پر تحقیق کے ساتھ کنڑول کیلئے متعلقہ صحت عامہ کے اداروں کو سپورٹ فراہم کریگی

جمعہ 31 مئی 2019 16:56

ایچ آئی وی ،قومی ادارہ صحت نے ماہرین کی ایک ٹیم سندھ کے متاثرہ علاقے ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2019ء) سندھ میں جاری ایچ آئی وی/ایڈز آئوٹ بریک کے تناطر میں قومی ادارہ صحت نے ماہرین کی ایک ٹیم سندھ کے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی ہے۔ یہ ٹیم اس بیماری پر تحقیق کے ساتھ ساتھ اس کے کنڑول کے لیے متعلقہ صحت عامہ کے اداروں کو سپورٹ فراہم کریگی۔ قومی ادارہ صحت نے ایچ آئی وی سے بچائواور روک تھام کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اب تک سندھ میں 700سے زائد ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد ہوچکی ہے۔ ایڈوائری کا مقصد صحت عامہ کے ماہرین کو الرٹ کرنا ہے تاکہ ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے مناسب اور بروقت اقدامات کیے جاسکیں ۔ایڈوائزری کے مطابق ایچ آئی وی وہ بیماری ہے جو متاثرہ شخص کے خون ، آلودہ سرنج،آلودہ آلات جراحی اور غیر محفوظ جنسی رویوں کی وجہ سے پھیلتی ہے۔ ایڈوائزری میں اس بیماری سے بچائوکیلئے آگاہی بھی دی گی ہے۔

متعلقہ عنوان :