کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی،کامران ٹیسوری

مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں کہ دو راستے ہیں یا تو ایسے ہی چلنے دیں یا پھر اسے مکمل درست کریں،کراچی اب مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 16 مئی 2024 17:09

کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی،کامران ٹیسوری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2024ط) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنا پڑے گی، مسائل اتنے بڑھ گئے ہیں کہ دو راستے ہیں یا تو ایسے ہی چلنے دیں یا پھر اسے مکمل درست کریں،کراچی اب مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی اب کاروباری مرکز اور روشنیوں کا شہر نہیں رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیرینہ مسائل کی وجہ سے کراچی کے لوگ اب جذبے کے ساتھ کام نہیں کررہے۔ گورنر ہاوس سندھ کا آئی ٹی پروگرام ملک بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ گورنر ہاوس کا روزگار قرض پروگرام بھی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسائل کے حل کیلئے کراچی کے لوگوں کو آواز تو اٹھانی پڑے گے۔ ہم میڈیا کے ذریعے وفاق اور صوبوں کوبتاتے ہیں کہ کیا مسائل ہیں۔

گورنر ہاوس میں ہم جو کام کررہے ہیں وہ تو ایک چھوٹا سا کام ہے۔ گورنر ہاوس میں 50 ہزار بچوں کی آئی ٹی کے ساتھ کانفیڈنس بلڈنگ بھی کی جارہی ہے۔یاد رہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھاکہ حیران ہوں ایک طرف سعودی سرمایہ کاری آرہی، جبکہ ایک لیڈر کہتا الیکشن کرادو، پاکستان جب بھی معاشی خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے تو بیرونی طاقتیں اپنا اثر دکھاناشروع کردیتی ہیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کا جی چاہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور افواج پاکستان پر الزام لگا دیتا ہے، فیصلے ان کے حق میں آئے جنہیں امید بھی نہیں تھی، جس طرح آج کل فیصلے آرہے ہیں اس پر قوم پریشان ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس بلاکر ان ساری چیزوں کو سامنے رکھنا چاہئے، سپریم جوڈیشل کونسل دیکھے کہ کیا وجہ ہے آج ہائیکورٹ ججز خط لکھ رہے ہیں۔